رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کا ملاکنڈ ڈویژن میں آئل ڈپو کے قیام کا مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 14:25

رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کا ملاکنڈ ڈویژن میں آئل ڈپو کے قیام کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے ملاکنڈ ڈویژن میں آئل ڈپو کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نکتہ اعتراض پر شیر اکبر خان نے کہا کہ پورے ملک میں تیل کا کوئی ڈپو نہیں ہے جس کی وجہ سے پورے ڈویژن کو باقی ملک سے مہنگا تیل مل رہا ہے۔ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تیل ڈپو قائم کیا جائے۔