چین اور امریکا کے درمیان چینی کمپنی زیڈ ٹی ای کے مسلے کے حل پر اتفاق

منگل 22 مئی 2018 15:00

چین اور امریکا کے درمیان چینی کمپنی زیڈ ٹی ای کے مسلے کے حل پر اتفاق
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا نے چینی کمپنی زیڈ ٹی ای کا مسلہ حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی خبررساں اداریکے مطابق دونوں مما لک نے چین کی ٹیلی کارپوریشن زیڈ ٹی ای کے مسلے کے حل کے لئے اتفاق کیا ہے تاہم اس سے متعلق تفصیلات کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے اگر حتمی طور پرمعاہدہ طے پاجا تا ہے تو ٹرمپ حکومت امریکی صنعتی اداروں سے متعلقہ پیداوار کی خریداری کیلئے زیڈ ٹی ای پر عائد پابندیاں اٹھا لے گی ۔

دریں اثنا امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے اسی دن امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زیڈ ٹی ای کے خلاف تعزیری اقدامات کا مقصد مذکورہ کمپنی کو اس صنعت سے باہر نکلنا نہیں ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر تجارت کاآئندہ ہفتے دورہ چین کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :