کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سی30 جون تک مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

منگل مئی 15:01

فیصل آباد۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء)کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سی30 جون تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بمپر پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی پاک ، باسمتی 2000،باسمتی 515 کی کاشت 20جون تک اور ساہیوال ، اوکاڑہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198کی کاشت 15جون تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ شاہین باسمتی کی کاشت کا بہترین وقت 15جون سے 30جون تک ہے۔انہوںنے دھان کے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ اگر انہیں مزید کسی معلومات ، رہنمائی یا مشاورت کی ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ زراعت کے قریبی آفس ، فیلڈ سٹاف یا صبح 8سے رات 8بجے تک فری زرعی ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدائت کی کہ وہ دھان کی کاشت کے وقت صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں بعد میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔