لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب کر لیا

منگل 22 مئی 2018 16:47

لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فقیر حیدر کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے کی نشاندہی کی گئی ، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بغیر کسی وجہ کے شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا جس پر عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے چیئرمین نادرا کو بھجوا دی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جا ریا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین نادرا کے خلاف عدالتی احکامات سے روگردانی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔