کچھ عناصر تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر پارٹی قیادت پر تنقید کررہے ہیں ،،بابر یوسفزئی

شیشے کے گھر میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر مارنا زیب نہیں دیتا، بیان

منگل 22 مئی 2018 16:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کچھ عناصر اپنے سابقہ ناکام کارگردگی اور پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کررہے ہیں شیشے کے گھر میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر مارنا زیب نہیں دیتا بلوچستان کی عوام آپ کی سابقہ لوٹ مار اور کرپشن کو آج تک نہیں بھولی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت بلوچستان کی سب سے مقبول و منظم جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف میں اقتدار میں رہے بغیر بلوچستان کی عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے، بلوچستان کو کے پی کے کی طرح ترقی یافتہ ، پر امن اور خوشحال بنائیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں اپنے ووٹ بلوچستان کے چیئرمین سینیٹ کو دے کر بلوچستان کی محرومی کا ازالہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک ملکی جماعت ہے جس کے لئے تمام صوبوں میں رہنے والی اقوام کے حقوق برابر ہیں، اس کے علاوہ ہمارے 100 دن کے ایجنڈے میں واضح ہے کہ ہم کس طرح بلوچستان کو ایک جمہوری انداز میں آگے بڑھائیں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے امن کے لئیے بھرپور کردار ادا کرے گی پاکستان تحریک انصاف مظلوم طبقے کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی رہے گی پاکستان تحریک انصاف اس وقت بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں امید کی واحد کرن ہے، موجودہ صوبائی حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں اچھی شخصیات کی حامل بہت سے افراد شمولیت اختیار کریں گے آنے والے الیکشن کی بھرپور تیاری ہے، پورے صوبے سے اچھے امیدوار کھڑے کرکے نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔