چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے اعجاز الحق کی ملاقات ،

آئندہ الیکشن ملکر لڑنے پر اتفاق

منگل 22 مئی 2018 17:20

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے اعجاز الحق کی ملاقات ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور پرویزالہی سے اعجازالحق نے ملاقات کی جس میں آئندہ کی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگیوں کے اتحاد پر مشاورت کی گئی منگل کے روز مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور پرویزالہی سے اعجازالحق نے ملاقات کی ملاقات میں مسلم لیگیوں کے اتحاد سمیت پنجاب میں آئندہ الیکشن میں ملکر لڑنے پر بھی اتفاق کیا گیا چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا اتحاد خوش آئند ہے ہم دونوں ملکر مخالف جماعتوں کو ٹف ٹائم دئے گئے ناہون نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم اور پرویز الہی پنجاب غیرمتنازعہ ہوناچاہئے جو انتخابات پر اثر انداز نہ ہوں