وزیراعلی سندھ نے الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پرلعنت بھیج دی

ایک وہ شخص تھا جوگھنٹوں تقریرکرتا تھا اور آپ جی بھائی، جی بھائی کررہے ہوتے تھے،مراد علی شاہ

منگل مئی 17:35

وزیراعلی سندھ نے الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پرلعنت بھیج دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن پر بھڑک اٹھے۔ دروان خطاب سید مراد علی شاہ نے کہاکہ جس دھرتی کو ماں کہتے ہو،اسے اپنابھی کہنا چاہیے۔ الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر لعنت بھیجتاہوں۔۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیرمراد علی شاہ اپوزیشن پرگرم ہوگئے۔

(جاری ہے)

نئے صوبے کے مطالبے سے متعلق ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بولے کہ ایک وہ شخص تھا جوگھنٹوں تقریرکرتا تھا اور آپ جی بھائی، جی بھائی کررہے ہوتے تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں الگ صوبے کی مذ مت کرتا ہوں،گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے بڑی بڑی باتیں کی تھیں، جس دھرتی کو ماں کہتے ہیں اسے اپنا تو کہیں۔جوش خطابت میں وزیراعلی نے کہاکہ میں الگ صوبے کی بات کرنے والوں پرلعنت بھجتا ہوں،ابھی بھی اگر کسی کے دل میں خلل ہے تو نکال دے۔مراد علی شاہ نے ایوان میں شعربھی پڑھ کر سنایا کہ وقت کس کی رعونت پرخاک ڈال گیا،یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں ۔