لاہورہائیکورٹ نے حلقہ بندی کیخلاف صوبائی وزیررانامشہودکی درخواست مسترد کر دی

منگل 22 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) لاہورہائیکورٹ نے حلقہ بندی کیخلاف صوبائی وزیررانامشہودکی درخواست مسترد کر دی ۔ منگل کو صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پی پی 149 اور پی پی 150 کی حلقہ بندیوں کو عدالت میں چیلنج کررکھا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 149اور پی پی 150کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی بددیانتی پر مبنی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے رانا مشہود کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔