آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر،گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل مئی 16:40

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے گرمی میں جھلستی عوام کو خوش خبری کی نوید سنا دی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا،، راولپنڈی ڈویڑن، بالائی فاٹا،،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔