Live Updates

حیات آباد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بندکی جائے،عمران سالارزئی

منگل 22 مئی 2018 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) حیات آباد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بندکی جائے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدیدمشکلات درپیش ہیں یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوںنے کہاکہ حکومت کے واضح احکامات کہ رمضان میں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی کے باوجودحیات آباد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جوکہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے پیسکوچیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاانہوں نے کہاکہ اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو ہم احتجاج پرمجبورہونگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات