لاہو راورنج لائن میٹروٹرین پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ، لاکھوں لوگ روزانہ سفر کریں گے ، آزاد علی تبسم

بد قسمتی سے بعض سیاسی مخالفین عوام کی خوشحالی کے عظیم منصوبے کی سیاسی گدھ کی طرح مخالفت کررہے ،لیگی ایم پی اے

منگل مئی 19:35

لاہو راورنج لائن میٹروٹرین پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ، لاکھوں لوگ روزانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ لاہو راورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے جس پر لاکھوں لوگ روزانہ سفر کریں گے ،لیکن بد قسمتی سے بعض سیاسی مخالفین عوام کی خوشحالی کے اس عظیم منصوبے کی سیاسی گدھ کی طرح مخالفت کررہے ہیں او رپی ٹی آئی اس میں پیش پیش ہے عوام اپنی ترقی کے مخالفین کو پہچان لیںکیونکہ یہ سیاسی گدھ عوام کی خوشحالی کو نوچ رہے ہیں -عوام ان کو آئندہ کبھی ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ پی ٹی آئی کی اہل لاہور،، پنجاب اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ثابت ہو چکی ہے - یہ عوام کی خوشحالی او رترقی کا سفر کھوٹا کرنا چاہتے ہیں -عام آدمی جو کہ صبح اٹھ کر محنت کے ساتھ رزق حلا ل کماتا ہے اس کو ترقی وخوشحالی سے محروم کرنا زیادتی ہے - میٹروٹرین کا منصوبہ پورے ملک کے اندر ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک انقلاب آفرین منصوبہ ہے -ناقدین اور سیاسی مخالفین کی جانب سے ا س کا راستہ روکنا بدقسمتی کی بات ہے -نیازی صاحب اور ان کا ٹولہ اس پچ کو ا کھاڑ رہاہے جو عوام کی خوشحالی کے لئے بنائی جا رہی ہی- نیازی صاحب او رنام نہاد ا شرافیہ نے پوری کوشش کی کہ وہ چین کی قیادت کو مایو س کریںلیکن چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا بھرپور ثبوت دیاہے۔