الیکشن 2018 ضلع ہنگو کے تین ریٹرنگ اور چھ اسسٹنٹ ریٹر نگ آفیسرز نے حلف اُٹھا لیا

منگل 22 مئی 2018 20:01

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) الیکشن سال 2018 ضلع ہنگو کے تین ریٹرنگ اور چھ اسسٹنٹ ریٹر نگ آفیسرز نے حلف اُٹھا لیا ۔ ڈسٹرکٹ ریٹر نگ اافیسر ضلع ہنگو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو محمد آصف خان نے اُن سے حلف لیا تفصیلات کے مطا بق عا م انتخابات برائے سال 2018کے لئے نا مزدکردہ ضلع ہنگو کے لئے تین ریٹرنگ اور چھ اسسٹنٹ ریٹر نگ افسران کی با ضا بطہ حلف برادری 21مئی بروز پیر کو سیشن جج آفس میں عمل میں لا ئی گئی ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو کے جری کردہ ایک تحریری پر یس ریلز میں واضع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کہ عام انتخا بات سال 2018کے لئے تین نا مزد ریٹر نگ آفیسرز میں سید مدثر شاہ تر مذی سنئیر سول جج ہنگو ،اکبر علی مہمند سول جج ٹو ہنگو جبکہ عزیز احمد سول جج ٹل ضلع ہنگو جبکہ 6 اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں کرامت اللہ ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنرز ریو نیو ،حمید اللہ جان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ہنگو ، ایو ب خان تحصیل میو نسپل آفیسر ہنگو ،فضل الرحمن سب ڈیویثرنل ایجو کیشن آٖفیسر ہنگو ،فرید اللہ شاہ ٹی او آر میو نسپل آفیسر ٹل ،شہزاد بلا ل نور سب ڈیو یثر نل ایجو کیشن آفیسر ہنگو کے نام شا مل پر یس ریلیز کے مطا بق کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو محمد آصف خان نے متعلقہ نا مزد ریٹرنگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز سے با ضا بطہ حلف لیا ۔