علمی سرگرمیوں کا فروغ پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے، میجرجنرل عابدلطیف
منگل 22 مئی 2018 20:03
(جاری ہے)
ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان کے علاوہ تدریسی شعبہ جات۔
انتظامی شعبہ جات کے سربراہان گومل میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اختر منیر ۔ ڈیرہ میں قائم کالجز کے پرنسپل صاحبان ۔ سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عاطف منشا اور پاک فوج کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے والی قومیں ناقابل شکست ہوتی ہیں. انہوں نے کہا کہ جدید علم کے ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت انتہائی ضروری ہے جس پر توجہ دے کر ہم مثالی مقاصد حاصل کرسکتے ہیں گومل یونیورسٹی سمیت علاقہ کے تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ ہمارا مکمل تعاون ہوگا۔اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے وانا کیمپس کے قیام پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مذکورہ کیمپس کے قیام سے قبائلی طلبہ کو اعلی تعلیم دہلیز پر میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد گومل یونیورسٹی کے طلبہ کو ملک کے مختلف علاقوں میں مطالعاتی دوروں پر بھجوایا جائے گا اور یونیورسٹی۔ پاک فوج اور دیگر اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور باہمی تعاون کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اسٹیشن کمانڈر طلبہ کو تعلیمی وضائف کی فراہمی کا ورک پلان تیار کریں گے جس سے طلبہ مستفید ہونگے اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے لیئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ عزت افزائی پر ہم میجر جنرل عابد لطیف خان ۔ سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عاطف منشا اور انکی ٹیم کے مشکور ہیں ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے اور محبت احترام کے یہ رشتے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط و مستحکم ہونگے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.