نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا

نیب نےاحدچیمہ اورانکےرشتے داروں کی جائیدادکی تفصیلات طلب کرلیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 مئی 2018 19:03

نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22مئی 2018ء ) :نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ نیب نےاحدچیمہ اورانکےرشتے داروں کی جائیدادکی تفصیلات طلب کرلیں۔جنکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں احمد حسین ، فیصل حسین ،منصور احمد، سعود،سعدیہ منصور،اشرف اور دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نےاحدچیمہ اورانکےرشتے داروں کی جائیدادکی تفصیلات طلب کرلیں۔جنکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں احمد حسین ، فیصل حسین ،منصور احمد، سعود،سعدیہ منصور،اشرف اور دیگر شامل ہیں۔نیب نے کاساڈیولپرز کی مینجمنٹ سےمتعلق بھی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نےتفصیلات فراہمی کےلیے محکمہ لینڈ رکارڈ کو مراسلہ بھی تحریرکردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایل آر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔

محکمےکےاسسٹنٹ ڈائریکٹرکو 23 مئی کومصدقہ رکارڈ سمیت طلب کرلیاگیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز اور احد چیمہ کے قریبی ساتھی رانا شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔نیب ذرائع نے ڈی جی ایل ڈی اے سیل کے سابق افسر رانا یاقت کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق یل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز رانا شہزاد کو احد چیمہ کے ساتھ واٹس ایپ کال کی بنیاد پر طلب کر رکھا تھا۔

یل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز پر الزام تھا کہ انہوں نے نجی ہاوسنگ سکیم کو پاس کروانے کے لیے رشوت لی تھی ۔یل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز رانا شہزاد احد چیمہ دور میں پرسنل سٹا ف افسر بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے احدچیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا ہوا ہے، نیب ٹیم نے حد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام پر لاہور ایم ایم عالم روڈ دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :