گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 8سالہ بچی جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 23:22

سیالکوٹ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 8سالہ بچی جاں بحق ، لواحقین کا ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، نعرے بازی ، تفصیلات کے مطابق 8سالہ اقراء کو معمولی بخار ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے کمسن اقراء کو انجکشن لگایا گیا جو غیر معیاری تھا جس سے اقراء کی موت واقع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

لواحقین نے ہسپتال کے باہر ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا ۔ والدین غم سے نڈھال ہو کر پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔