پیپلزپارٹی ضلع ایبٹ آباد اور تحصیل ایبٹ آباد اور حویلیاں کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

سردار ابرار احمد ضلع ایبٹ آباد کے صدر اور سرفراز خان جدون جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 22 مئی 2018 23:29

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ایبٹ آباد اور تحصیل ایبٹ آباد اور حویلیاں کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سردار ابرار احمد ضلع ایبٹ آباد کے صدر اور سرفراز خان جدون جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ممتاز عباسی تحصیل ایبٹ آباد کے صدر اور عابد خان جدون جنرل سیکرٹری، سردار شیر افضل خان تحصیل حویلیاں کے صدر اور سردار اسد جاوید جنرل سیکرٹری بنا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سردار ابرار احمد ضلعی صدر، سردار حسیب عباسی ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر، سردار مظفر ایڈووکیٹ، ابرار احمد صدیقی، خالقدار خان جدون اور شاہد خان جدون نائب صدر، سرفراز خان، جنرل سیکرٹری ملک جمال حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری شوکت علی مغل، انفارمیشن سیکرٹری سفیر جنجوعہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، محمد تاج ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری اور محمد صابر نظامی کوآرڈینیشن سیکرٹری بنا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :