پیر کرم شاہ سید خرم حسین شاہ اور صفدر شاہ کا این اے 60سے پی ٹی آئی امید وار قومی اسمبلی قیصر میر دار خان کی مکمل حمایت کا اعلان

منگل مئی 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) راولپنڈی کی مذہبی و روحانی شخصیت سجادہ نشین پیر کرم شاہ سید خرم حسین شاہ اور صفدر شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 60سے امید وار قومی اسمبلی قیصر میر دار خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیصر میر داد خان پاکستان کے عظیم سپوت ہیں راولپنڈی کی معروف سیاسی شخصیت ہیں انہوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے اب سیاست کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف وہ عوامی حمایت رکھتے ہیں بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی واضح کامیابی حاصل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آستانے پر قیصر میر داد خان کے اعزا زمیں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر کرم شاہ کے ساتھ سید خرم حسین شاہ بخاری، صفدر شاہ، محمد جاوید، ثاقب، محمد عارف اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امید وار قومی اسمبلی قیصر میر داد خان نے حمایت کرنے پر پیر کرم شاہ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ انتخابات میں اپنے حلقہ سے جیت کر عوام کی خدمت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کروں اور عوامی مسائل حل کروں لیکن ماضی میں عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا اب ایسا نہیں ہونے دیں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرائیں گے۔