ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے میں تجربہ کار مسلم لیگ (ن) کی ناتجربہ کارٹیم کا ہاتھ ہے، شہر یارریاض

منگل 22 مئی 2018 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) رپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق ایم پی اے شہر یارریاض نے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل موڑ پر کھڑا ہے ،ملک کو تباہی کے اس دہانے پر لا کھڑا کرنے میں تجربہ کار مسلم لیگ (ن) کی ناتجربہ کارٹیم کا ہاتھ ہے انہوںنے کہاکہ ملک کو نئے سرے سے تخلیق کرنے کی ضرورت ہے اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو دوبارہ اس کی منزل تک پہنچائے گی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماشہر یارریاض نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو بھی ملک کے بہت سے راز جانتے تھے لیکن وہ پھانسی چڑ گئے پر ملک میں کسی قسم کی منفی سیاست نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو اس حال میں پہنچانے والے ان کے ناتجربہ کار اور ذاتی ملازمین ہیںجن کے خیال میں ریاست اور اس کے اداروں کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ جب ان کے خلاف فیصلہ آیا تو وہ ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے لگے۔

(جاری ہے)

شہر یارریاض نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام آئندہ انتخابات میں راولپنڈی کے عوام کا خون نچوڑنے والوں اور مقامی اداروں میں لوٹ مار کرنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔