نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی دوکا ن پر فائرنگ ایک شخص جا ں بحق ،ملزمان فرار

منگل 22 مئی 2018 23:33

کوئٹہ۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کوئٹہ کے علا قے جتک اسٹاپ پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی دوکا ن پر فائرنگ ایک شخص جا ں بحق ہو گیا ملزمان فرار فائرنگ کی وجہ موبائل چھینے کی کوشش بتائی گئی ہے پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے جتک اسٹاف پولیس تھانہ خالق آ باد کے حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے مسلم موبائل شاپ پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مزا خان موقع پرہی جا ں بحق ہوگیا ملزمان فرارپولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہا ں ضروری کا روائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے