فلم ’’سورما‘‘ میں سندیپ سنگھ کا کردار چیلنج سے کم نہیں ، دلجیت دوسنج

بدھ مئی 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار دلجیت دوسنج نے کہا ہے کہ فلم ’’سورما‘‘ میں سندیپ سنگھ کا کردار ادا کرنا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلجیت دوسنج فلم ’’سورما‘‘ میں ہاکی کے سابق کپتان سندیپ سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کی زندگی پر مبنی ہے، دلجیت کا کہنا ہے کہ فلم میں ہاکی کھلاڑی کا کردار ادا کرنا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔دلجیت دوسنج ان دنوں فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے لئے انہوں نے اپنا ڈائٹ پلان بھی ترتیب دیا ،ہدایتکار شاد علی نیدلجیت دوسنج کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ ٹریننگ کے دوران سندیپ سنگھ وہاں موجود ہوں گے تاکہ وہ ان کی رہنمائی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :