جیکولین فرنینڈس کی خراب طبیعت کے باوجود کرکٹ کے لئے سپیشل ٹی وی شو کی عکسبندی مکمل

بدھ مئی 10:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے خراب طبیعت کے باوجود کرکٹ کے لئے سپیشل ٹی وی شو کی عکسبندی مکمل کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے خراب طبیعت کے باوجود 27مئی کو ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ک فائنل کے لئے ٹی وی شو ’’کرکٹ فائنل پارٹی تو بنتی ہے ‘‘ کی عکسبندی مکمل کی جس کے لئے انہوں نے دوائی لی اور صرف 2 گھنٹے آرام کیا جس کے بعد انہوں نے عکسبندی شروع کی اور اس دوران انہوں نے کسی کو معلوم نہیں ہونے دیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔

متعلقہ عنوان :