ہیمو ادھیکاری 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بدھ مئی 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ فلم و تھیٹر اداکار ہیموادھیکاری پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’لگے رہو منا بھائی‘‘ کے اداکار ہیموادھیکاری اپنی رہائش گاہ دادر میں 81 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ اداکار گزشتہ ڈیڑھ سال سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ آنجہانی اداکار کے لواحقین میں بیوہ ،دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :