متعلقہ قوانین کے تحت سرکاری ملازمین کیلئے حج کی ادائیگی کی بارے رخصت اتفاقیہ کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں،نعیمہ کشور

بدھ 23 مئی 2018 17:23

متعلقہ قوانین کے تحت سرکاری ملازمین کیلئے حج کی ادائیگی کی بارے رخصت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ متعلقہ قوانین کے تحت سرکاری ملازمین کے لئے حج کی ادائیگی کی بابت رخصت اتفاقیہ کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں عملہ ڈویژن کی جانب سے نعیمہ کشور خان کے سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ متعلقہ قوانین کے تحت سرکاری ملازمین کے لئے حج کی ادائیگی کی بابت رخصت اتفاقیہ کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے بشرطیکہ ایسے ملازم کے کھاتے میں رخصت اتفاقیہ موجود ہو اور مجاز اتھارٹی اس کی منظوری دے ۔

متعلقہ عنوان :