کراچی ،مبینہ طور پر ساس نے جھگڑے کے دوران چھت سے دھکا دے بہو اور پوتے کو قتل کر دیا

اورنگی ٹاون اور صفورہ میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا،پولیس کارروائیوں میں 2ملزمان گرفتار

بدھ 23 مئی 2018 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) کرچی کے علاقے دہلی کالونی میں مبینہ طور پر ساس نے جھگڑے کے دوران چھت سے دھکا دے بہو اور پوتے کو قتل کر دیا،اورنگی ٹاون اور صفورہ میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا،پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دہلی کالونی گلی نمبر چھ میں گھر کی چھت سے گر کر ماں اور چاہ ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا،شبہ ہے کہ ساس نے مقتولہ کو چھت سے پھینکا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،رمشہ کا شوہر بہرون ملک مقیم تھا۔

(جاری ہے)

صفورہ نیو چارلی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اورنگی ٹاون کے علاقے میٹروول خیبر گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا پولیس نے دونوں لاشوں اور زخمیوں کو کارروائی کے لء اسپتال منتقل کر دیا،متوفی افراد کی شناختیں اسلم اور حفیظ کے ناموں سے کی گئی۔کلری اور سعید آباد پولیس نے دو ملزمان عبدالمجید اور حنیف کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،ملزمان لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتواں میں ملوث ہیں۔