صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری شیخ علائوالدین کی زیر صدارت بورڈ آف ممبرز کا اجلاس

صوبہ بھر میں قائم انڈسٹری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کی تعمیرو بحالی کی متفقہ منظوری دی گئی

بدھ 23 مئی 2018 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کا 101واں بورڈ اجلاس پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن خالد سلیم نے تمام بورڈ ممبران کو میٹنگ میں زیر بحث آنیوالے ایجنڈے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایجنڈے میںپنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کا بجٹ 2018-19، ری اسٹرکچنگ پلان آف پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن،سمال انڈسٹریز اسٹیٹ پالیسی گائیڈ لائن، تعمیر برائے پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن ہائوس، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ گوجرانوالہ میںسڑکوں کی اپ گریڈیشن،وزیرآباد اسٹیٹ کا ریوائزڈ پی سی ون،منظوری برائے گوجوانوالہ اسٹیٹ ریوائزڈ پی سی ون،وزیراعلیٰ پنجاب خود روزگار اسکیم،پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر کے حوالے سے مختلف شکایات سمیت متعدد مختلف امور شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ ممبران نے متفقہ طور پر کئی منصوبوں اور اسکیموں کی منظوری کے ساتھ گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دی۔صوبائی وزیر شیخ علائوالدین نے کہا کہ بلا شبہ صوبہ بھر میںپنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے باعث صنعتوں کو فروغ مل رہا ہے اور انڈسٹری کے تحفظ کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کو مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ میٹنگ کے ذریعے مل بیٹھ کر انڈسٹری کو درپیش مسائل کو بہترین حکمت عملی سے حل کیا جا سکتا ہے اور ہر بورڈ ممبر اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے جبکہ معروف بزنس مین محمد علی میاں نے کہا کہ پنجاب بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے باعث ہماری انڈسٹری کو دوبارہ سے دنیا بھر میں اپنی کھوئی ہوئی پہچان پھر سے قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

اجلاس میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن خالد سلیم،سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ بورڈ ممبر و معروف بزنس مین محمد علی میاں اور سعیدہ نضر، نمائندگان پی اینڈ ڈی ، فنانس ، ریونیو،انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔