پشاور ،ایک بار پھرچوہے نے بچی کوکاٹ لیا

بدھ 23 مئی 2018 19:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایک بار پھرچوہے نے بچی کوکاٹ لیا،چوہے نے بلال ٹاون میں چھ ماہ کی بچی کو کاٹ لیا،ذرائع کے مطابق بلال ٹاون میں چھ ماہ کی حورین کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اٴْسے گھر منتقل کردیا، چوہوں کی بھرمار کی وجہ سے اہل پشاور ایک بار پھر پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے خطرناک چوہوں کے تدارک کا مطالبہ کردیا ہے

متعلقہ عنوان :