محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبے بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کے دو سو ہیڈ ماسٹروں کو مستقل کر دیا

بدھ 23 مئی 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبے بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کے دو سو ہیڈ ماسٹروں کو مستقل کر دیا ہے اس سلسلے میں محکمہ سکولز ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ مستقل کئے جانے والے دو سو ہیڈ ماسٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ سترہ میں بھرتی ہوئے تھے جو اپنی بھرتی سے لیکر آ ج تک کنٹریکٹ بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے تھے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ان ہیڈ ماسٹروں کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :