عربی اور معلم القرآن اساتزہ کی پچاس فیصد پر موشن کو ٹہ پر کبھی سنجیدہ گی سے کام نہیں کیا گیا ہے،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن قلات ڈویثرن

بدھ 23 مئی 2018 20:13

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن قلات ڈویثرن کے صدر میر اکرم خان سینیئر نائب صدر محمد اکبر لہڑی زوالفقار علی محمد طارق اور دیگر نے اپینے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عربی اور معلم القرآن اساتزہ کی پچاس فیصد پر موشن کو ٹہ پر کبھی بھی سنجیدہ گی سے کام نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں ٹوٹل عربی اور معلم القرآن کی تعداد تین سو سے زیادہ نہیں ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہیکہ تین سو کا پچاس فیصد بھی یہ نہیں نکال سکیں اس کا مطلب یہ ہیکہ یہ کام کرنا ہی نہیں چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر پچاس فیصد پر عملدرآمد نہیں ہوا تو ہم عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام عربی اساتزہ اور معلم القرآن کی میرٹ لسٹ تیار کرکے فوری طور پر پچاس فیصد پرموشن کوٹہ پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ اساتزہ کا یہ درینہ اور حل طلب مسئلہ حل ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :