ٹگ بحریہ کے اثاثوں میں اہم اضافہ ہے، جہاز سازی میں خودانحصاری کیلئے پرعزم ہیں

وائس نیول چیف شوکت کلیم کا کراچی یارڈ میں بننے والا ٹگ پاک بحریہ کے حوالے سے تقریب

بدھ 23 مئی 2018 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) وائس نیول چیف شوکت کلیم نے کہا کہ ٹگ بحریہ کے اثاثوں میں اہم اضافہ ہے، جہاز سازی میں خودانحصاری کیلئے پرعزم ہیں، وائس نیول چیف شوکت کلیم نے کراچی شپ پارڈ کی خدمات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی یارڈ میں بننے والا ٹگ پاک بحریہ کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ وائس چیف آف نیول سٹاف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ٹگ کی لمبائی 32کلومیٹر اور وزن 481ٹن ہے، ٹگ کو پی این ٹی فیض کا نام دیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس نیول چیف شوکت کلیم نے کہا کہ ٹگ بحریہ کے اثاثوں میں اہم اضافہ ہے۔ جہازسازی میں خود انحصاری کیلئے پرعزم ہیں۔ وائس ایڈمرل شوکت کلیم نے کراچی شپ یارڈ کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :