پی ٹی آئی کے 100روزہ پلان کا حشر 90روزہ تبدیلی سے بھی برا ہو گا،رہنماء عوامی نیشنل پارٹی رابعہ ستار

بدھ 23 مئی 2018 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی سینئرخاتون رہنما رابعہ ستار نے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی کے 100روزہ پلان کا حشر 90روزہ تبدیلی سے بھی برا ہو گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی کے دور حکومت میں کالجز ، یونیورسٹیوں کا قیام اور صوبائی خود مختاری کیساتھ ساتھ این ایف سی ایوارڈ کا حصول ایسے کارنامے ہیں جن کا کوئی توڑ نہیں جبکہ موجودہ حکومت نے چار سال تک پنجاب میں میٹرو کو گالیاں دینے کے بعد آئندہ الیکشن سے قبل سیاسی رشوت اور اپنی کمیشن و کرپشن کیلئے خیبر پختونخوا میں ساڑھے چار سال بعد وہی میٹرو شروع کر دی ، انہوں نے کہا کہ پشاور کے شہری عذاب سے دوچار ہیں گھروں سے نکلنا محال ہو چکاہے جبکہ اس منصوبے کی پشاور کے شہریوں کو ضرورت نہیں تھی، انہوں نے کہا کہ شہر کو کھنڈر بنانے والوں کا یوم حساب قریب ہے،انہوں نے کہا کہ کرپشن خاتمے کے دعوے کرنے والوں کی اپنی کرپشن کہانیاں زبان زد عام ہیں ،انہوں نے کہا صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبے زبوں حالی کا شکا ر ہیں اور تمام محکموں کو تباہ کر دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہآنے والا دور ایک بار پھر اے این پی کا ہے ۔