تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفی دے دیا

بدھ مئی 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،،فوزیہ قصوری نے اپنا استعفی پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میںپی ٹی آئی رہنمافوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیافوزیہ قصوری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفی پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی کاپی کی تصویر بھی شیئر کی۔