وزارت قومی صحت میں ای آفس نظام نے کام شروع کر دیا

بدھ 23 مئی 2018 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) موجودہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی گورننس کی خرابیوں کو دور کرنے کا بہترین علاج اور حل ہے اس حکومت کے وژن2025ء میں شامل ہے کہ تمام حکومتی وفاتر کو ای دفاتر میں تبدیل کیا جائے گا ۔ آج وزارت قومی صحت سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی )کے اشتراک سے اپنی وزارت میں ای آفس کا نظام شروع کر دیا ہے ۔

اپنی نوعیت کے شاہکار سیٹ اپ کے ذریعے مستعدی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اس کے علاوہ ریکارڈ تک رسائی آسان ہو جائے گی جبکہ اخفاء کو بھی برقرار رکھا جا سکے گا۔وفاقی وزیر قومی صحت سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کسٹم کی بنائی گئی سافٹ وئیر کے ذریعے پہلی ای فائل بھیج کر اس نظام کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اس قابل ذکر پراجیکٹ کو حقیقت کا روپ دیئے جانے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ یہ نظام پوری طرح جاری رہنا چاہیئے کیونکہ اس کے ملک بھر کی گورننس پر مجموعی طور پر دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری وزارت قومی صحت سروسز نے بھی اس پراجیکٹ کی کامیابی کے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوںے این آئی ٹی بی اور وزارت کے حکام کی ایڈیشنل سیکرٹری کی قیادت میں کوششوں کو سراہا ۔ جنہوںّ نے مختصر وقت میں ای آفس نظام کے قیام کو ممکن بنایا۔

متعلقہ عنوان :