نیتو کپور کی شلپا شیٹھی کی کھانا پکانے کی صلاحیتوں کی تعریف

جمعرات 24 مئی 2018 13:24

نیتو کپور کی شلپا شیٹھی کی کھانا پکانے کی صلاحیتوں کی تعریف
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور نے اداکارہ شلپا شیٹھی کی کھانا پکانے کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا اپنی فٹنس، کھانا پکانے کی صلاحیتوں اور صحت مند کھانوں کے حوالے سے کافی مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نیتو کپور نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شلپا شیٹھی نے میرے لئے بہت مزیدار میٹھا بنایا جس کا نام ’’سنیمن پاوچڈ پیچ مسکرپون چیز اینڈ ملبری یوگرٹ فروزن کرمبل ‘‘ ہے جس کی ترکیب میں نے لے لی ہے جس پر شلپا شٹھی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کو میرے میٹھے کی ترکیب پسند آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :