اشرف مگسی ریفرنس کیس،دو گواہان کے بیانات قلمبند،جرح مکمل کرلی گئی

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) احتساب عدالت میں سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کیس میں نامزد سابق چیئرمین بی پی ایس سی اشرف مگسی برضمانت عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران کیس میں نامزد سابق چیئرمین بی پی ایس سی اشرف مگسی برضمانت عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی سماعت کے دوران دو گواہان عمر فاروق اور دانش کے بیانات قلمبند، جرح مکمل کر لی گئی عدالت نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی گئی سابق چیئرمین بی پی ایس سی اشرف مگسی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :