کرنل سہیل عابد کے گھر جانے والی سڑک اور ان کے گائوں کا نام ان کے نام پر رکھا جائے،سینیٹر شیری رحمان

جمعرات 24 مئی 2018 17:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں داعش اور لشکر جھنگوی مل کر ہزارہ برادری اور دیگر افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید اور دو پولیس اہلکاروں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

کرنل سہیل عابد کے گھر جانے والی سڑک اور ان کے گائوں کا نام ان کے نام پر رکھا جانا چاہئے۔

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ داعش اور لشکر جھنگوی نے آپس میں اتحاد بنایا ہوا ہے اور افغانستان میں خراسان برانچ سے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنل سہیل عابد شہید کے گائوں کی سڑک اور ان کے گائوں کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔