پنجاب حکومت نے سپورٹس کیلئے خدمات پر ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

جمعرات 24 مئی 2018 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے سپورٹس کے فروغ کیلئے ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دیاہے، اس سلسلہ میں جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے سپورٹس کے فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا ہے کہ میں پنجاب حکومت کا شکرگزار ہوں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی سرپرستی میں سپورٹس کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان سے کھلاڑی مستفید ہوتے رہیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میں اپنے ساتھی ملازمین کا بھی شکرگزار ہوں جن کے تعاون سے اپنا فرض ادا کرنے میں کامیاب رہا، آئندہ بھی سپورٹس کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار اد اکرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :