سی سی پی نے نیوکن پاکستان کو دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر پر شو کاز نو ٹس جاری کر دیا

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے نیوکن پاکستان (NEUCON PAKISTANٰ) کو اپنی پراڈکٹ -"BYQFREEZ" کی بادی النظر میں دھوکہ دھی پرمبنی تشہیر ، صارفین کو گمراہ کرنے اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی سی پی کو فیروزسنز لیبارٹری کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ نیو کان پاکستان اس کی پراڈکٹ "BIOFREEZE" کے ٹریڈ مارک، برانڈ کے نام،پراڈکٹ پیکیجنگ اور لیبلنگ کی دھوکہ دھی اور جعلسازی سے نقل کر رہا ہے۔

سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر بنا ئی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نیو کان پاکستان فیروز سنز کی پراڈکٹ کے ٹریڈ مارک ، لیبلنگ اور پیکیجنگ کی نقل کرنے میں ملوث پایا گیا ہے او ر اس کا یہ عمل صارفین کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ فیروز سنز کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بھی بنا ہے اور بادی النظر میںکمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے سی سی پی نے نیو کان پاکستان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14دن کے اندر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی کو کمپیٹیشن ایکٹ کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ صارفین اور کاروباری اداروں کو دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن مخالف سر گرمیوں سے بچائو کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :