ْ متحدہ عرب اماراب اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی، شیخ سعید الخاتری

جمعرات 24 مئی 2018 22:13

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے نمائندے ارباب شیخ سعید الخاتری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب اماراب اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی ان خیالات کا اظہار دالی کے مقام پر شیخ خلیفہ بن زید کی جانب سے مستحق اور غریب افراد میں رمضان پیکج کے تحت سینکڑوں افراد میں آٹا تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفل سمیت کرنل سہیل آحمد و دیگر بھی موجود تھے ارباب شیخ سعید الخاتری نے کہا کہ سربراہ متحدہ عرب امارات نے ہمہ وقت سے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلق و روابط کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان اور سندہ کے علاقوں میں اسپتال روڑ مساجد ذرائع آبنوشی کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے بلڈنگ تعمیر کروائے جسکا مقصد بلوچستان کے پسماندہ علاقوں خاران اور واشک کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی ہے جو حکمران دوبئی شیخ خلیفہ بن ذید النہیاں کے پاکستان سے محبت کی دلیل ہے انھوں نے کہا کہ خاران اور واشک کے عوام بھی شیخ خلیفہ سے دلی لگاو رکھتے ہیں اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی باہمی ربط اس بات کی واضع عکاسی ہے شیخ سعید الخاتری نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی پر دونوں ملکوں کے عوام فخر کرتے ہیں۔