لاہور ، انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری گرین لائن کے گڈز ٹرین سے حادثے پر 28 مئی سے انکوائری کاآغاز کریں گے

جمعرات 24 مئی 2018 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری گرین لائن کے گڈز ٹرین سے حادثے پر 28 مئی بروز سوموار سے انکوائری کاآغاز کریں گے جو 30 مئی 2018 تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انکوائری میں گرین لائن کے گڈز ٹرین سے حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کسی بھی گواہی یا ثبوت کے لیے ایف جی آئی آر سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس لاہور کے کمیٹی روم میں رابطہ کیا جاسکتا ہے یا اس حوالے سے کوئی بھی اطلاع 5 جون تک فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کے دفتر علامہ اقبال روڈ لاہور پہنچائی جاسکتی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات اور حقائق تک پہنچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :