ٹنڈوالہ یار ، گوٹھ منو خان لوند میں برادری کے دو گروپوں میں پانی کے تنازعہ پر تصادم،17 افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 24 مئی 2018 23:22

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار کے ڈاسوری تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ منو خان لوند میں گذشتہ ایک ہفتہ قبل لوند برادری اور آرائیں برادری کے دو گروپوں میں پانی کے تنازعے پر تصادم ہوگیا تھا جس میں دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا تھا جس پر پولیس نے علاقے کے زمیندار چوہدری آصف آرائیں کی فریاد پر لوند برادری کے 17افراد کے خلاف فائرنگ کرنے اور واٹر کورس توڑنے کا مقدمہ درج کردیا تھا جس میں پولیس نے درج ہونیو الے مقدمے میں 50سالہ نابینا مولابخش لوند کو بھی نامزد کیا تھا جو آج اپنی ضمانت کرانے کے لئے اپنے چھوٹے معصوم بچوں کے ہمراہ پولیس سے بچتا بچاتا سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار پہنچا جہاں نابینا مولا بخش لوند نے اپنی ضمانت کی درخواست سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش کی اس درخواست پر سیشن کورٹ نے مذکورہ نابینا مولابخش لوند کی 50ہزار کی ضمانت دے دی ضمانت کے بعد نابینا مولابخش لوند نے صحافیوں کو بتایا کہ میں آنکھوں سے اندھا ہو ں اور میں کس طرح فائرنگ کرکے واٹر کورس توڑ سکتا ہوں پولیس نے بااثر زمیندار کے کہنے پر ہم 17سے زائد گائوں والوں پر بلا جواز پانی چوری اور فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ اس جھوٹے مقدمے کے درج ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے میرے گھر اور میرے گائوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے میں بڑی مشکل سے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پولیس سے بچتا ہوا سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار پہنچا ہوں اور میں نے کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دی میری درخواست پر کورٹ نے میری ضمانت منظور کرلی ہے انہوں نے اعلی احکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :