فاٹا انضمام بل پاس ہونے کی خوشی میں پاراچنار میں قبائل نے جشن منایا

جمعرات 24 مئی 2018 23:36

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی سے فاٹا انضمام بل پاس ہونے کی خوشی میں پاراچنار میں قبائل نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ قومی اسمبلی سے فاٹا انضمام بل پاس ہونے پر پاراچنار میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ‘ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما سید جمشید اور سید اعجاز کے زیرِ قیادت فاٹا بل کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سجاد طوری، سر زاہد حسین، ابرار جان طوری، محمد حسین طوری، میڈم علی بیگم، ابوالحسن طوری اور منصب بنگش نے کہا کہ اب فاٹا کے عوام کو حقیقی آزادی ملی ہے اور فاٹا کی ترقی کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے اور جس طرح رمضان المبارک میں ہمارا پیارا ملک پاکستان آزاد ہوگیا تھا اس طرح قبائلی عوام کو بھی آج آزادی مل گئی ہے اور قبائلی عوام کو اپنے حقوق مل گئے ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فاٹا اصلاحات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔