ایف ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے ماہانہ امداد کے طور پر 12000روپے کی قسط جاری کردی

جمعرات 24 مئی 2018 23:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( ایف ڈی ایم اے ) کی طرف سے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے ماہانہ امداد کے طور پر 12000روپے کی ایک قسط جاری کردی گئی ہے جو کہ آئندہ دو دن کے اندر اندر متا شرین کو مو صول ہو نا شروع ہو جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 147 ملین کا چیک ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی ایم اے سراج الحق نے باقاعدہ دستخط کر کے بینک کو بھیج دیا ہے جس کے بعد اس کی کلیئرنس میں دو دن درکار ہونگے اور پھر زونگ میسجز سروس کے ذریعے متاثرین کو رقوم کی منتقلی شروع ہو جا ئے گی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ایم اے نے اس موقع پر بتا یا کہ متاثرین شمالی وزیرستان کی مدد کیلئے ایف ڈی ایم اے بھر پور کو ششیں کر رہی ہے تاکہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں وہ بھی بھر پور طریقے سے شریک ہو سکے۔