ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا سوچنے والے محمد عامر کو وسیم اکرم کا اہم مشورہ
دنیا کے عظیم کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے پہچانے جاتے ہیں: وسیم اکرم
جمعہ 25 مئی 2018 12:08
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 414 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 502 وکٹیں حاصل کرنے والے 51 سالہ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹار ہے لیکن آفریدی کی تمام کرکٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی تک محدود ہے،ٹیسٹ کرکٹ کے عظیم باﺅلرز کی فہرست میں شاہد آفریدی کا نام کبھی شامل نہیں ہوسکتا۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر ابھی کم عمر ہے اوراس کا کیریئر مزید طویل ہوسکتا ہے، اس لیے انہیں ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے،مجھے خوشی ہوگی کہ جب عامر اپنا ٹیسٹ کیریئر ختم کریں تو ان کے نام کے سامنے ڈھائی تین سو وکٹ ہوں اور انہیں بھی عظیم ترین باﺅلرز کی فہرست میں شامل کیا جائے۔خیال رہے کہ 26 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر نے 31 ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ٹیسٹ میچوں سے زیادہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.