آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، چوہدری نثار

جمعہ مئی 17:14

آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں رہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں بھی کامیاب ہوں کیونکہ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبل اپنے اپنے ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔