پاکپتن،قبولہ کے قریب ڈاکوئوں نے تاجروں کو روک کر لوٹ لیا ،مزاحمت پرفائرنگ سے باپ ،بیٹا ہلاک ،چار افراد زخمی

جمعہ 25 مئی 2018 17:49

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) قبولہ کے قریب ڈاکوئوں نے تاجروں کو روک کر لوٹ لیا مزاحمت پردیہابتوں پر فائرنگ کر دی،باپ اور بیٹا ہلاک ،دو بیٹے اور تاجروگاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایک کمپنی جو کہ ٹائر اور تیوب فروخت کرنے کا کاروبار کرتی تھی۔

(جاری ہے)

ا س کا عملہ گاڑی میں سپلائی اور رقوم کی ریکوری کے سلسلے میں قبولہ قصبہ سے واپس جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح داکوئوں نے گن پوانئٹ پر ان چک پکا کھوہ کے قریب روک کر نقدی چھین لی۔

اس دوران ڈاکوئوں نے حراست منٹ کے لئے فائرنگ بھی کی۔فائرنگ کی آواز سن کر سڑک کنارے گھر کے مکین باہر آئے تو ڈاکوئوں نے ان پر فائرنگ کر دیا جس کے نیتیجہ میں ریٹائرڈ فوجی ریاض اور اس کا بیٹا مودثر لاک ہو گئے اور اس کے دو بیٹے نوزش اور غنضفر اور گاڑی کا ڈرائیور محمد بشیر بھی شدید زخمی ہو گئے ۔جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عاروالا سے ڈی ایچ کیو ہسپیتال ساہیوال منقتل کیا گیا۔وہاں کے رہنے والوں اس ڈکیتیاور قتل کی واردات کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔