ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانچ کا اجلاس، عرفان بٹ اعزازی سیکرٹری مقرر

جمعہ 25 مئی 2018 17:46

سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانچ سرگودہا کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں متفقہ طو رپر معروف سماجی رہنما ء اور چیف وارڈن شہری دفاع محمد عرفان بٹ کو ریڈ کریسنٹ برانچ کا نیا اعزازی سیکرٹری اور چوہدری لیاقت علی وڑائچ کواسسٹنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانچ کے چیئرمین /ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) طارق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد، سب رجسٹرار حافظ عبدالمنان بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی اور بورڈ آف گورنر کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :