رمضان المبارک کے دوران ضلع بٹگرام میں مصنوعی مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ جاری

ناجائزمنافع خوروں نے سرکاری نرخ نامے کوجوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے من مانی شروع کردی ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرانے میں بری طرح ناکام اشیائے خوردنوش کی قیمتیںآسمان سے باتیں کرنے لگی

جمعہ 25 مئی 2018 18:56

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوران ضلع بٹگرام میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ جاری ناجائزمنافع خوروں نے سرکاری نرخ نامے کوجوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے من مانی شروع کردی ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرانے میں بری طرح ناکام اشیائے خوردنوش کی قیمتیںآسمان سے باتیں کرنے لگی مقامی سطح پراشیائے صلف عوام کی دست راست سے باہرمختلف اشیاء ضروریہ کی خود ساختہ قیمتیں مقررمقدس مہینے میں روزہ دار لٹ گئے کوئی پرسان حال نہیں اعلی حکام نوٹس لیں عوامی سماجی حلقے تفصیلات کیمطابق رمضان المبارک کے دوران ضلع بٹگرام بھر میں مقامی سطح پرناجائز منافع خوروں نے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا ہیں سرکاری مقرر کردہ نرخ ناموں کو قدموں روند کر ناجائز منافع خورو ں نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے جسکی روک تھام میں ضلعی انتظامیہ نکام دکھائی دے رہی ہے گوشت،پھل،سبزیاں،مشروبات،مرغ اور دیگر اشیائے خوردنوش عوام کی دست راست سے باہر ہوچکے ہیں ناجائز منافع خوروں نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دی ہیں بٹگرام کے اندر مختلف اشیائے صلف کی ذخیرہ اندوزی بھی کی جارہی ہے تاکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے کے بعد مہنگے داموں فروخت کیا جاسکے جبکہ ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب عناصر کیخلاف بے رحم آپریشن کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اس ضمن میں بٹگرام کے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف پہنچائیں