روزہ امت مسلمہ کو صبر کی تربیت دیتا ہے‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

روزہ دارورکرز کے کام میںتخفیف کرنا باعث اجروثواب ہے‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

جمعہ 25 مئی 2018 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ روزہ امت مسلمہ کو صبر کی تربیت دیتا ہے ،آپؐ کی پوری زندگی عالم انسانیت کیلئے ایک عملی نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے۔اپنے ماتحت کام کرنے والے روزہ دارورکرز کے کام میںتخفیف کرنا سنت نبوی ؐ اورباعث اجروثواب ہے۔ایمان اوراحتساب کے ساتھ ماہ صیام گزارنے والوں کے گناہ بخشش دیئے جاتے ہیں۔

ماہ رمضان نیکیوںکا موسم بہارہے اس میںاللہ تعالیٰ نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ روزہ کے بارے میںاللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کے روزہ میرے لئے ہے اوراس کا اجر بھی میں خود دوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ رمضان خالق کائنات کاعظیم تحفہ،مسلمان اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں،ہمیں ریاکاری نہیں خلوص دل سے عبادات الہی کی طرف رجوع کرنا ہوگا، رمضان المبارک میں عبادات الہی کے ساتھ حقوق العباد پر خصوصی توجہ دی جائے، خالق کائنات اپنے حقوق معاف فرما دینگے مگر حقوق العباد اس وقت تک معاف نہیں ہوںگے جب تک متاثرہ افراد خود معاف نہ کریں، اپنے اردگرد نظر رکھی جائے اور کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کرکے دوگنا ثواب کمایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :