سابق ملائشین وزیر اعظم کے خلاف پولیس کارروائی، 30ملین ڈالر کیش اور زیورات

جمعہ 25 مئی 2018 20:19

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) سابق ملائشین وزیر اعظم سے متعلقہ عمارات پر چھاپوں سے 30ملین ڈالر رقم برآمد کی گئی،رقم اور زیورات ڈبوں ،بستوں اور بیگوں میں چھپا کر رکھے گئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کی پولیس نے ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر قریب 30 ملین ڈالر کی رقم برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ کارروائی سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت کی گئی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کوالالمپور میں ایک فلیٹ پر چھاپا مارا گیا، تو وہاں ڈبوں اور بستوں میں پیسے اور زیورات ملے۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ نو مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم نجیب رزاق کے انتخابی اتحاد کو شکست ہوئی تھی اور مہاتیر محمد کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد فتح یاب ہوا تھا۔