اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ کے سالانہ انتخابات میں پیر نادر شاہ چیئرمین اور گل بہادر تنہا جنرل سیکرٹری منتخب

جمعہ 25 مئی 2018 22:48

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔ پیر نادرشاہ چیئرمین، اختر جاوید خان وائس چیئرمین، گل بہادر تنہا جنرل سیکرٹری، رفیق شاہ جائنٹ سیکرٹری اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت جاوید اقبال اولسیار سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔ شعبہ ادب سے تعلق رکھنے والے اباسین پشتو اکیڈمی کے ممبران نے اپنے نئی کابینہ تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ کے نومنتخب کابینہ نے ممبران شعراء اور ادیبوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اباسین پشتو اکیڈمی کے سالانہ انتخابات ضلع بٹگرام کے مقامی ہوٹل میں انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے جن کی قیادت معروف شعراء زرین پریشان، قمر صحرائی، محمد علی خپلواک اور دیگر معزز ممبران نے کی۔

متعلقہ عنوان :